اجیت پوار گروپ حقیقی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی: الیکشن کمیشن

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی قیادت والے گروپ کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی قرار دیتے ہوئے، الیکشن کمیشن نے شرد پوار کیمپ کو آئندہ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے پارٹی کا نیا نام رکھنے کی ہدایت دی۔ چونکہ اجیت بار کے گروپ میں زیادہ ایم ایل ایز ہیں، اسی لئے ان کے دھڑے کو حقیقی این سی پی قرار دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے اس فیصلہ کے بعد اجیت پوار کا گروپ حقیقی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ہوگی اور پارٹی کا نشان بھی اسی گروپ کو الاٹ کیا گیا۔ اب شردپوار کو اپنی پارٹی کا نام نیا نام رکھنا ہوگا جبکہ ان کی نئی پارٹی کا دوسرا نشان بھی الاٹ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں