حیدرآبادی طالب علم امریکہ کے شکاگو میں ڈاکوؤں کے حملے میں شدید زخمی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) امریکہ کے شہر شکاگو میں حیدرآبادی طالب علم پر چار مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کرکے ان کا فون چوری کرلیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں کے دوران امریکہ میں چار ہندوستانی نژاد طالب علم مردہ پائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سید مظاہر علی امریکہ کے شہر انڈیانا ویسلیان یونیورسٹی میں ماسٹرز کے طالب علم ہیں۔

شکاگو میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم ان کے گھر کے قریب چار مسلح ڈاکوؤں نے حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔ وائرل ویڈیو میں سید مظاہر علی کو زخمی حالت میں خون میں لت پت دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو مںں انہوں نے بتایا کہ انہیں ڈاکوؤں نے شدید تشدت کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا فون چوری کرلیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حیدرآباد کے لنگر حوض کے رہنے والے سید مظاہر علی جو انڈیانا ویزلیان یونیورسٹی سے ماسٹر کررہے ہیں کے ماتھے، ناک اور منہ سے خون بہہ رہا ہے۔

گذشتہ کچھ دنوں سے متعدد ہندوستانی طالب علموں کی امریکہ میں موت کی خبر کے بعد ایک اور حیدرآبادی مسلم طالب علم پر حملے کا واقعہ پیش آنے پر ہندوستانی برادری نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ ہندوستان میں مقیم رشتہ دار جن کے بچے امریکہ میں مقیم ہیں انہوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں