مفتی سلمان ازہری کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج

مولانا مفتی سلمان ازہری کی مشکلیں مزید بڑھ گئی ہیں، جونا گڑھ میں اشتعال انگیز تقریر کے الزام کے بعد ضلع کچھ میں بھی ایک اور ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ مولانا پر ہیٹ اسپیچ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مفتی سلمان ازہری نے گجرات کے جونا گڑھ میں منعقدہ ایک جلسہ سے خطاب کیا تھا جس میں ایک شعر پڑھا تھا، اس میں نہ کسی مذہب کا نام لیا گیا اور نہ ہی کسی شخص کا، لیکن ان کے خلاف ہندوتوا گینگ نے سوشل میڈیا پر غلط پروپگنڈہ چلایا جس کے بعد گجرات پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے مولانا کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ممبئی جاکر مولانا کو حراست میں لیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر سینکڑوں ہندوتوا شدت پسند کے تقاریر وائرل ہیں جس میں انہیں کھلے عا ممسلمانوں کو دھمکیاں دیتے ہوئے، ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے سناجاسکتا ہے کہ لیکن ایسے دیش کے غداروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوگی جبکہ سپریم کورٹ نے ہیٹ اسپیچ کے خلاف سخت ہدایات دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں