حیدرآباد (دکن فائلز) اتراکھنڈ، یکساں سول کوڈ بل کو پاس کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں بی جے پی اقتدار پر ہے۔ گذشتہ روز خود وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اسمبلی میں یو سی سی بل پیش کیا تھا تاہم آج اسے منظور کرلیا گیا۔ اب اسے گورنر کے پاس بھیجا جائے گا اور گورنر کی منظوری کے بعد ریاست میں یکساں سیول کوڈ نافذ کردیا جائے گا۔
یو سی سی بل پر مسلمانوں کا شدید احتجاج جاری ہے۔ اتراکھنڈ میں متعدد مسلم تنظیموں نے حکومت کے رویہ پر سخت تنقید کی۔ ملک بھر کے مسلمانوں میں بھی یو سی سی بل کو لیکر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اسدالدین اویسی کے علاوہ کئی بڑے مسلم رہنماؤں نے اتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی۔ مسلم پرسنل لا بورڈ نے بھی یکساں سیول کوڈ بل پر تشویش کا اظہار کیا۔


