حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں بورابنڈہ کے کارپوریٹر اور جی ایچ ایم سی کے سابق ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین نے بی آر ایس سے استعفیٰ دیکر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ بابا فصیح الدین نے تقریباً 22 سال بی آر ایس کےلئے کام کیا اور آج انہوں نے اپنا استعفیٰ بی آر ایس کے سربراہ کے سی آر کو بھیج دیا۔ انہوں نے پارٹی سے ناراضگی کا اظہار کیا۔
آج شام بابا فصیح الدین نے تلنگانہ کانگریس پارٹی کے امور کی انچارج دیپداس منشی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ اطلاعات کے مطابق بابا فصیح الدین نے جوبلی ہلز کے بی آر ایس رکن اسمبلی ایم گوپی ناتھ سے اختلافات کی وجہ سے پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔


