اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں مسجد اور مدرسہ پر چلا بلڈوزر، مسلمانوں کے احتجاج کے بعد حالات کشیدہ، علاقہ میں کرفیو نافذ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) اترا کھنڈ کے ہلدوانی میں مسجد اور مدرسہ پر انتظامیہ کی جانب سے بلڈوزر چلایا گیا جس کے خلاف مسلمانوں نے جم کر احتجاج کیا۔ اس دوران پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان پتھراؤں بھی ہوا۔ پولیس نے احتجاج کررہی خواتین پر بھی لاٹھی چارج کردیا۔ پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان پتھراؤں میں متعدد لوگ زخمی ہوگئے۔ حکومت نے علاقہ میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے ہلدوانی کی ایک مسجد اور مدرسہ کو بلڈوزر کے ذریعہ مسمار کردیا۔ انتظامیہ کے مطابق مسجد اور مدرسہ سرکاری زمین پر تعمیر کیا گیا۔ انتظامیہ کی کاروائی کے خلاف سینکڑوں مسلمانوں نے احتجاج کیا جس کے بعد پورے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔

https://x.com/TheMuslim786/status/1755608391115010253?s=08

حکومت نے علاقہ میں مزید پولیس فورس کو روانہ کردیا جبکہ اطلاعات کے مطابق علاقہ میں تناؤ ہے اور متعدد مقامات پر آتشزنی کے واقعات پیش آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی اور انہوں نے فساد کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا انتباہ دیا۔

واضح رہے کہ بلڈوزر کاروائی سے قبل ہائیکورٹ نے انتظامیہ کی کاروائی پر اسٹے آرڈر دینے سے انکار کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں