حیدرآباد (دکن فائلز) معروف سنی عالم دین مولانا توقیر رضا خان نے آج اترپردیش کے بریلی میں اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ گیانواپی مسجد معاملہ میں زبردست احتجاج کرتے ہوئے خود کو گرفتاری کےلئے پیش کردیا۔ گذشتہ روز انہوں نے مسلمانوں سے گیانواپی مسجد کے معاملے پر بریلی میں جیل بھرو احتجاج کرنے کی اپیل کی تھی۔ اتحاد ملت کونسل کے سربراہ توقیر رضا خان کے سینکڑوں حامی آج بریلی کی سڑکوں پر جیل بھرو احتجاج کیا جس کے بعد علاقہ میں کشیدگی دیکھی گئی۔
BIG BREAKING: After Haldwani, violence has now erupted in Bareilly, following Maulana Tauqeer Raza Khan's call for Islamists to start a "Jail Bharo Andolan."
Raza Khan has been inciting Islamists to start a civil war for days now.
He also threatened to kill those who give… https://t.co/WOm3kGzz5p pic.twitter.com/uEzIzSCiJb
— Treeni (@TheTreeni) February 9, 2024
وہیں پولیس کے مطابق شاہمت گنج محلہ میں مبینہ طور پر پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوا۔ ضلع مجسٹریٹ نے اس سلسلہ میں ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ قبل ازیں مولانا توقیر رضا نے گیانواپی مسجد معاملہ پر جیل بھرو احتجاج کرنے کی کال دیتے ہوئے مسلمانوں سے رضاکاارانہ طور پر گرفتاری دینے کی اپیل کی تھی۔
#Breaking: Maulana Tauqeer Raza arrested in #Bareilly after he called for a '#JailBharo' andolan on the #GyanvapiMasjid case. pic.twitter.com/a0bT8YFcqO
— Mukhalifeen E Majlis (@shh_ji20) February 9, 2024
مولانا توقیر رضا کی کال کے بعد آج صبح سے ہی بریلی میں سیکیوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مولانا توقیر رضا خان نے جمعہ کی سہ پہر خود کو گرفتاری کےلئے پیش کرکے گیانواپی معاملہ میں اپنے شدید احتجاج کا اظہار کیا۔ مولانا توقیر رضا دوپہر ڈیڑھ بجے قیامگاہ سے مسجد اعلیٰ اسلامیہ میدان پہنچے۔ انہوں نے یہاں جمعہ کی نماز ادا کی اور بطور احتجاج اپنی گرفتاری دے دی۔ مولانا کو بعدازاں رہا کردیا گیا۔ مولانا کے ساتھ سینکڑوں مسلمانوں نے احتجاج کیا۔


