حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں 10ویں جماعت کے طلبہ کے لیے پری فائنل امتحانات کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق پری فائنل امتحان یکم مارچ سے 11 مارچ تک منعقد کیے جائیں گے۔
چونکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا 28 فروری سے آغاز ہورہا ہے، اس لئے 10ویں جماعت کے پری فائنل امتحانات کا وقت دوپہر 1.45 سے 4.45 بجے رہے گا۔ محکمہ تعلیم نے تمام اضلاع کے عہدیداروں کو امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 18 مارچ سے شروع ہوں گے۔


