تلنگانہ میں گروپ 4 امتحان کے نتائج جاری

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ گروپ 4 ملازمتوں کی بھرتی کے لئے منعقد امتحان کے نتائج آج جاری کردیئے گئے۔ TSPSC نے آج ان نتائج کا اعلان کردیا جس میں امیدواروں کے رینکس اور پوزیشن کی تفصیل بتائی گئی۔ 7,26,837 امیدواروں کو اہل قرار دیا گیا ہے۔ امیدوار ویب سائٹ https://www.tspsc.gov.in/ کے ذریعے رینک اور دیگر تفصیلات ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

TSPSC نے اعلان کیا ہے کہ وہ سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے حوالے سے جلد ہی اعلان جاری کرنے کی بات کہی ہے۔ حکومت نے گروپ IV خدمات میں 8,180 آسامیوں کو بھرنے کے لیے گزشتہ سال یکم جولائی کو تحریری امتحان منعقد کیا تھا۔ اس امتحان کے لیے ریاست بھر میں ساڑھے نو لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں جبکہ 80 فیصد امیدوار امتحان میں شریک ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں