حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کی سڑکوں پر کچھ نوجوانوں کی جانب سے بائیک ریس اور اسٹنٹس کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے خود ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے بلکہ وہ دوسروں کےلئے بھی پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔ ایسے میں پولیس کی جانب سے ایسے منچلے نوجوانوں کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے۔
#Telangana— Raidurgam police arrested bikers who were performing dangerous stunts on bikes on the roads. The police found bike riders engaging in stunts near T-Hub, driving recklessly and creating a nuisance to the public. A total of six bike riders and four two-wheelers were… pic.twitter.com/gQfmvD8CKV
— NewsMeter (@NewsMeter_In) February 8, 2024
حیدرآباد پولیس نے رائے درگ علاقہ کی سڑکوں پر خطرناک بائیک اسٹنٹ کرنے والے چھ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ حیدرآباد کے ٹی ہب کے قریب یہ منچلے نوجوان بائیک پر خطرناک اسٹنٹ کر رہے ہیں، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ نوجوان مصروف ترین سڑک پر بائیک پر خطرناک اسٹنٹ کررہے ہیں۔ 17 سیکنڈ کے کلپ میں نوجوانوں کو ہائی وے کے بیچوں بیچ خطرناک اسٹنٹ کرتے دکھایا گیا۔
پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے اسٹنٹ کرنے والے چھ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے دو موٹر سائیکلیں بھی ضبط کر لی ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔


