حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کا ریاستی بجٹ 2024-25 وزیر خزانہ و نائب وزیراعلیٰ ملو بھٹی وکرمارکا نے اسمبلی میں پیش کیا۔ مالی سال 2024-25 کے لیے 2,75,891 کروڑ روپے کا ووٹ آن اکاؤنٹ بجٹ پیش کیا گیا۔ کل بجٹ 2,75,891 کروڑ روپے میں ریونیو خرچ 2,01,178 کروڑ روپے اور سرمایہ خرچ 29,669 کروڑ روپے مقرر کیا گیا۔ کانگریس حکومت نے بجٹ میں سب سے زیادہ توجہ 6 ضمانتوں پر دی گئی۔ تاکہ انتخابی وعدہ کو پورا کیا جاسکے۔ اسی طرح وزیر سریدھر بابو نے قانون ساز کونسل میں بجٹ پیش کیا۔ بجٹ تین لاکھ کروڑ روپے کے تخمینہ کے ساتھ تیار کیا گیا تھا۔ حکومت کے مطابق بجٹ کا مقصد فلاح و بہبود اور ترقی ہے۔ آج اسمبلی میں بجٹ کو پیش کرنے سے قبل کابینی اجلاس میں بجٹ کو منظوری دی گئی۔ وہیں نائب وزیراعلیٰ بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ بجٹ میں چھ ضمانتیں، تعلیم، صحت اور زراعت کو ترجیح دی گئی ہے۔
تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے اقلیتوں کے بہبود کے لئے 2,262 کروڑ روپے مختص کیے۔ گذشتہ بجٹ کے مقابلہ میں اس بجٹ میں اقلیتی بہبود کےلئے مختص رقم میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کانگریس نے اسمبلی انتخابات میں اقلیتوں کے بجٹ کو 4 ہزار کروڑ روپئے کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ وعدہ اس بجٹ میں وفا نہ ہوسکا۔ اس بجٹ سے مسلمانوں کو کافی امیدیں تھی لیکن اقلیتی بہبود کے بجٹ میں صرف معمولی اضافہ کیا گیا۔
سابق بی آر ایس حکومت نے 2023-24 میں اقلیتی بہبود کے لیے 2,200.34 کروڑ روپے بجٹ مختص کیا گیا تھا تاہم کانفریس حکومت نے اس میں صرف 62 کروڑ کا ہی اضافہ کیا۔
مختلف محکموں کےلئے مختص کئے گئے بجٹ کی تفصیلات :
ریونیو اخراجات 2,01,178 کروڑ
کیپٹل لاگت 29,669 کروڑ
محکمہ آبپاشی 28,024 کروڑ
محکمہ زراعت 19,746 کروڑ
محکمہ تعلیم 21,389 کروڑ
محکمہ طب 11,500 کروڑ
گریہہ جیوتی اسکیم 2,418 کروڑ
ٹرانسکو، ڈسکامز 16,825 کروڑ
محکمہ ہاؤسنگ 7,740 کروڑ
انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ 2,543 کروڑ مختص
آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ 774 کروڑ مختص
پنچایت راج، دیہی ترقی محکمہ 40,080 کروڑ
محکمہ بلدیات 11,692 کروڑ
موسی ندی کی ترقی کے لیے 1000 کروڑ
ایس سی گروکل کی تعمیر کے لیے 1000 کروڑ
ایس ٹی گروکلس کی تعمیر کے لیے، 250 کروڑ
ایس سی ویلفیئر 21,874 کروڑ
ایس ٹی ویلفیئر 13,313 کروڑ
اقلیتی بہبود 2,262 کروڑ
بی سی گروکلس کی اپنی عمارتوں کی تعمیر کے لیے 1,546 کروڑ
بی سی ویلفیئر 8,000 کروڑ


