حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے ایک بار پھر ریاست میں متعدد آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے 12 افسران کے تبادلے سے متعلق احکامات جاری کردیئے۔ رچہ کنڈہ کے سی پی سدھیر بابو کا تبادلہ آئی جی ملٹی زون -2 کے طور پر کیا گیا ہے۔ جبکہ ترون جوشی کو رچہ کنڈہ کے سی پی کے طور پر مقرر کیا گیا۔
ٹرانسفر کیے گئے آئی پی ایس افسران کی مکمل تفصیلات:
ترون جوشی بطور رچہ کنڈہ پولیس کمشنر، ایم سری نواسولو بطور رام گنڈم کمشنر، جی سدھیر بابو ملٹی زون آئی جی پی کے طور پر، جوگولامبا بطور ڈی آئی جی ایل ایس چوہان، جوئل ڈیوس جوائنٹ کمشنر سائبرآباد ٹریفک، نارائن نائک بطور سی آئی ڈی ڈی آئی جی، TSRTC ویجیلنس ایس پی کے اپوروا راؤ، ساؤتھ ویسٹ زون کے ڈی سی پی ڈی ادے کمار ریڈی، ڈی سی پی ایسٹ زون کے طور پر آر گردھر، تلنگانہ پولیس اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی مرلی دھر، سادھنا راشنی پیرومل بطور حیدرآباد ٹاسک فورس ڈی سی پی مقرر کیا گیا اور ڈی نوین کمار ڈی جی پی آفس سے منسلک کردیا گیا۔


