حیدرآباد (دکن فائلز) انکم ٹیکس حکام کی نظر اب حیدرآباد کے پرانے شہر پر ہے۔ اطلاعات کے مطابق آئی ٹی حکام نے آج صبح ایک بار پھر حیدرآباد شہر کے پرانے شہر میں چھاپہ مارکر تلاشی کاروائی شروع کردی۔ کنگس پیالیس کے مالک شاہنواز کی رہائش گاہ پر آئی ٹی حکام کی ٹیم آج صبح پہنچی اور تلاشی کاروائی شروع کردی۔
میڈیا رپورٹس کے کچھ عرصہ قبل حیدرآباد کے فلک نما میں واقع شاہنواز کی رہائش گاہ پر آئی ٹی کی تلاشی کاروائی کے دوران شاہنواز دبئی چلے گئے تھے۔ انہیں دبئی سے واپس لایا گیا اور آج ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لی جارہی ہے۔ بڑے پیمانے پر انکم ٹیکس چوری کی اطلاع پر یہ کاروائی کی جارہی ہے۔


