بہار میں مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما عبدالسلام کا گولی مار کر قتل

حیدرآباد (دکن فائلز) بہار میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما عبدالسلام عرف اسلم مکھیا کو گوپال گنج میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ عبدالسلام گوپال گنج ضمنی انتخاب میں مجلس کے امیدوار تھے۔ اس کے علاوہ وہ پارٹی کے شریک ریاستی سکریٹری بھی تھے۔ صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی نے عبدالسلام کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

اطلاعات کے مطابق نگر تھانہ علاقہ کے ترکہہ پل کے قریب قتل کا واقعہ پیش آیا جبکہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم بدمعاشوں نے واردات کو انجام دیا۔ گوپال گنج پولس نے اس معاملہ میں دو مشتبہ افرادکو حراست میں لیا ہے، جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ قتل کے واقعہ کے بعد اسد الدین اویسی نے نتیش حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں