مہاراشٹرا کے شہر پونے پر مچھروں کے لشکر کا حملہ! (خوفناک ویڈیو ضرور دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹرا کے شہر پونے پر مچھروں کے بڑے لشکر نے حملہ کردیا جس کی وجہ سے شہری خوفزہ ہوگئے۔ گزشتہ کئی دنوں سے پونے پر مچھروں کے حملے کی خبر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے اور یہ سب کی توجہ حاصل کر رکھی ہے جبکہ اس کی کئی ویڈیوز بھی وائرل ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مچھروں کا ہجوم آسمان میں گھوم رہا ہے جو کہ بگولے کی طرح معلوم ہو رہا ہے۔

اس معاملہ پر اب ماہرین کی جانب سے رائے سامنے آ گئی ہے۔ زولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر ہیمانت گھاٹی کہتے ہیں کہ اتنی بڑی تعداد میں مچھر اس لیے نکلے کیونکہ انسانی فضلے اور فیکٹریوں کے فضلے کو ٹھکانے نہیں لگایا گیا۔ دوسری جانب انہوں نے انکشاف کیا کہ آسمان پر جتھوں کی صورت میں نظر آنے والے یہ مچھر نہیں ہیں بلکہ ایک قسم کا Larvae ہے۔ یہ کیڑے لال اس لیے ہوتے ہیں کیونکہ ان کے خون میں Haemoglobin موجود ہوتا ہے۔ یہ کیڑے پانی میں موجود ہوتے ہیں۔

ایک اور ماہر نے بتایا کہ یہ واقعہ کوئی غیرمعمولی نوعیت کا نہیں ہے۔ ڈاکٹر گھٹے نے کہا کہ ان کیڑوں کے pupae (لاروا اور بالغ کے درمیان کا مرحلہ) مناسب گرم درجہ حرارت پر بالغوں میں تیار ہوتا ہے اور اسی وجہ سے مچھر نما بالغوں کی ایک بڑی تعداد بھیڑ بن کر ابھرتی ہے۔ “جب بالغوں کی ایک بڑی تعداد پانی کے اوپر اڑتی ہے، تو ان کے غول ہلکی ہوا میں لہروں کی طرح نظر آتے ہیں۔ یہ کاٹتے نہیں ہیں۔ نامیاتی مادہ ان کے لاروا کی خوراک ہے اور ان کی زندگی مختصر ہوتی ہے۔ پانی میں انڈے دینے کے فوراً بعد مرجاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں