سونیا گاندھی نے راجستھان سے راجیہ سبھا انتخابات کےلئے پرچہ نامزدگی داخل کی

حیدرآباد (دکن فائلز) اے آئی سی سی کی رہنما سونیا گاندھی نے آج راجستھان سے راجیہ سبھا کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کی۔ سونیا گاندھی کو راجیہ سبھا بھیجنے کےلئے راجستھان میں کانگریس کے پاس معقول طاقت ہے۔ نامزدگی داخل کرتے وقت سونیا گاندھی کے ساتھ راہول گاندھی، پرینکا گاندھی، اشوک گہلوت اور گووند سنگھ بھی موجود تھے۔ لوک سبھا کےلئے پانچ بار منتخب ہونے کے بعد اب سونیا گاندھی نے پہلی بار راجیہ سبھا کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔

راجستھان میں تین راجیہ سبھا کی نسشتوں میں سے کانگریس ایک نشست پر آسانی سے جیت سکتی ہے۔ راجیہ سبھا کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 فروری ہے۔ راجیہ سبھا کے انتخابات 27 فروری کو ہوں گے۔ کانگریس پارٹی کی صدر بننے کے بعد سونیا گاندھی نے پہلی بار 1999 میں رکن پارلیمنٹ کے طور پر منتخب ہوئیں تھی۔ انہوں نے امیٹھی اور بیلاری لوک سبھا سیٹوں سے الیکشن لڑا اور دونوں بار کامیابی حاصل کی۔ 2004 سے وہ رائے بریلی سے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں