راجیہ سبھا انتخابات: تلنگانہ اور کرناٹک میں کانگریس نے 5 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا، سید ناصر حسین کا نام فہرست میں شامل

حیدرآباد (دکن فائلز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے تلنگانہ سے راجیہ سبھا کے دو امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اے آئی سی سی نے رینوکا چودھری اور انیل کمار یادو کو امیدوار بنایا ہے۔ انیل کمار یادو سابق ایم پی انجن کمار یادو کے فرزند ہیں۔ کانگریس نے نوجوان رہنما انیل کمار یادو کو موقع دیا ہے۔ انیل کمار یادو کا نام سامنے آنے کے بعد کانگریس کے کچھ رہنماؤں نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسے غیرمتوقع قرار دیا۔ انیل کمار یادو نے تلنگانہ سے امیدوار کے طور پر ان کے نام کا اعلان کرنے پر کانگریس ہائی کمان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نوجوانوں کو سیاست میں آگے بڑھانے کےلئے کوشاں ہیں۔

وہیں کانگریس قیادت نے اجے ماکن، سید ناصر حسین اور چندر شیکھر کو کرناٹک سے راجیہ سبھا کے امیدوار کے طور پر منتخب کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں