حیدرآباد (دکن فائلز) دارالعلوم کے مہتمم مولانا ابوالقاسم نعمانی نے اعلان کیا ہے کہ ’ہم کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت یا تائید نہیں کریں گے‘۔ انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ آئندہ انتخابات میں کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت نہیں کی جائے گی۔
دراصل کچھ عرصہ قبل ایک سیاسی پارٹی کے سربراہ نے دارالعلوم دیوبند کا دورہ کیا تھا اور اس دوران ایک مقامی لیڈر نے سابق مہتمم کا ہاتھ پارٹی سربراہ کے سر پر رکھوا دیا تھا، جس کی بعد میں غلط تشہیر کی گئی تھی۔ اس واقعہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے دیوبند نے تازہ طور پر کسی بھی سیاسی لیڈر کا دارالعلوم میں استقبال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مولانا ابوالقاسم نعمانی نے واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی سیاسی لیڈر کا دارالعلوم دیوبند میں استقبالیہ نہیں کیا جائے گا۔


