کناڈا میں دل کا دورہ پڑنے سے حیدرآبادی طالب علم مزمل احمد کی موت

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے طالب علم شیخ مزمل احمد کا کناڈا میں انتقال ہوگیا۔ ان کے والدین نے ہندوستانی سفارت خانہ سے میت کو حیدرآباد منتقل کرنے کے انتظامات کرنے کی گذارش کی ہے۔

25 سالہ طالب علم حیدرآباد کے ٹولی چوکی کے رہائشی تھے۔ شیخ مزمل ماسٹرز کرنے کےلئے کناڈا گئے تھے۔ مزمل احمد کے افراد خاندان نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو خط لکھ کر کہا کہ مزمل احمد دسمبر 2022 میں اونٹاریو کے کونسٹوگا کالج میں ماسٹرز کرنے کے لیے ہندوستان سے کناڈا گئے تھے۔

کناڈا میں گذشتہ ہفتہ مزمل احمد کی طبیعت کچھ ناساز تھی، جمعرات کو ان کے دوستوں نے گھر والوں کو ان کی موت کی اطلاع دی۔ بتایا گیا کہ دل کا دورہ پڑنے سے مزمل احمد کی موت ہوگئی۔ موت کی اطلاع ملنے کے بعد غمزدہ خاندان نے وزیر خارجہ کو خط لکھ کر مزمل احمد کی میت کو حیدرآباد لانے کی گذارش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں