حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس لیڈر سید عظمت اللہ حسینی نے تلنگانہ وقف بورڈ کے چیرمین کا عہدہ سنبھال لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ وقف بورڈ کی تشکیل جدید کے سلسلہ میں محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے جی او جاری کرتے ہوئے سید عظمت اللہ حسینی کو رکن تلنگانہ وقف بورڈ مقرر کیا گیاتھا۔ آج بورڈ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں متفقہ طورپر تمام ممبرس نے سید عظمت اللہ حسینی کو تلنگانہ وقف بورڈ کا چیرمین منتحب کرلیا۔ عظمت اللہ حسینی نے کانگریس طلبہ تنظیم این ایس یو آئی سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا تھا۔


