مقبول ترین وزرائے اعلیٰ کی فہرست میں نوین پٹنائک، یوگی ادتیہ ناتھ اور ہیمنت بسوا سرما کو اعلیٰ مقام، سروے کی سچائی پر سوال اٹھائے جارہے ہیں

حیدرآباد (دکن فائلز) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ملک کے سب سے زیادہ مقبول وزرائے اعلیٰ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ موڈ آف نیشن سروے میں یوگی 51.3 کی ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے 52.7 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔ نوین پٹنائک، جنہیں غیر متنازعہ کہا جاتا ہے، کو اس سروے میں لوگوں نے بہترین وزیراعلیٰ کے طور پر چنا ہے۔ اس کے علاوہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا شرما 48.6 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ چوتھے نمبر پر گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پاٹل کو 42.6 فیصد ووٹ ملے۔ اس سروے میں تریپورہ کے وزیر اعلی مانک ساہا کو 41.4 فیصد ووٹ ملے۔ وہ مقبولیت میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

مانک ساہا کے بعد گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت 41.1 فیصد ووٹ لے کر دوسرے، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی 40.1 فیصد ووٹوں کے ساتھ چھٹے اور ساتویں نمبر پر رہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ووٹروں کے لحاظ سے آٹھویں نمبر پر ہیں۔ اس سروے میں صرف 36.5 فیصد لوگوں نے کیجریوال کو ووٹ دیا۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن 35.8 فیصد ووٹوں کے ساتھ نویں اور بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی 32.8 فیصد ووٹوں کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔

سوشل میڈیا پور اس سروے کی سچائی پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں