حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد ٹرافک پولیس نے ٹوئٹر پر وائرل ڈائیلاگ کے ساتھ ایک تصویر شیر کی ہے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹووہیلر سوار گاڑی چلانے کے دوران فون پر بات کررہا ہے جبکہ ٹوئٹ کئے گئے ڈائیلاگ میں لکھا گیا ہے کہ ‘آپ کا ٹوٹل ہزار روپے ہو گیا ہے۔ یوزر چارجز اضافی ہیں’۔
حیدرآباد پولیس ٹرافک سے متعلق لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کےلئے مختلف طریقہ اپناتی رہی ہے۔ اب اس نے ایک مشہور ڈائیلاگ کا سہارا لیا ہے تاکہ لوگوں کو ٹرافک قوانین پر عمل آوری کےلئے راغب کیا جاسکے۔ حیدرآباد ٹرافک پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیا گیا پوسٹ اب وائرل ہوگیا ہے۔
Midhi motham 1000 ayindhi, user charges extra…#FollowTrafficRules #BeSafe#CellPhoneDriving pic.twitter.com/9kpxRKP8Ov
— Hyderabad City Police (@hydcitypolice) February 20, 2024
دراصل یہ مشہور ڈائیلاگ کماری آنٹی کا ہے، کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر کماری آنٹی کا یہ ڈائیلاگ وائر ہوگیا تھا، کماری آنٹی کی ہائی ٹیک سٹی علاقہ میں فوڈ اسٹال ہے جن کا ڈائیلاگ ’آپ کا جملہ بل ہزار روپئے، دو لیور اضافی‘ وائرل ہوگیا تھا۔


