حیدرآباد (دکن فائلز) راجیہ سبھا انتخابات میں، تلنگانہ کی تینوں نشستوں کےلئے مقابلہ کرنے والے تینوں امیدواروں کو متفقہ طور پر منتخت کرلیا گیا۔ الیکشن ریٹرننگ افسران نے آج کہا کہ تینوں نشستوں پر امیدواروں نے اتفاق رائے سے کامیابی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے لئے ریاست تلنگانہ کی تین راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے صرف تین امیدواروں نے ہی نامزدگی داخل کی تھی۔ کانگریس کے دو امیدوار اور بی آر ایس کے ایک امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کی تھی، جنہیں متفقہ طور پر منتخب قرار دے دیا گیا۔
ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ کانگریس پارٹی سے رینوکا چودھری اور انیل کمار یادو جبکہ بی آر ایس پارٹی کے وی روی چندرا نے متفقہ طور پر راجیہ سبھا کے ممبر کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی۔ آج نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تھی، شام پانج بجے تک تینوں میں سے کسی امیدوار نے اپنا پرچہ نامزدگی واپس نہیں لیا جس کے بعد تینوں امیدواروں کی جیت کا اعلان کردیا گیا۔


