حیدرآباد (دکن فائلز) ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم جنوری سے بڑے پیمانہ پر حیدرآباد کی مشہور نمائش کا انعقاد کیا گیا جبکہ دیڑھ ماہ کے دوران لاکھوں لوگوں نے نمائش کا مشاہدہ کیا۔ اس دوران پولیس کے سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ وہیں شی ٹیم کی جانب سے بھی نمائش کے کونے کونے پر نظر رکھی گئی تھی اور منچلوں و عریاں کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی گھی۔
پولیس کی شی ٹیم نے حیدرآباد میں نمایش کے دوران 123 منچلوں کو گرفتار کیا۔ شی ٹیم کے عہدیداروں نے بتایا کہ تقریباً تمام معاملات میں ملزمین کے خلاف فوٹو اور ویڈیو شواہد موجود ہیں۔ 123 ملزمین میں 117 بالغ ہیں جبکہ 6 نابالغ بھی شامل ہیں۔
تقریباً 50 دن کے دوران نمائش میں شی ٹیم کے اہلکاروں نے منچلوں کے خلاف سخت کاروائی کی۔ اب تک 56 افراد کو سزائیں سنائی گئیں۔ شی ٹیم نے نمائش میں خواتین و لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، نامناسب انداز میں چھونا، عریاں حرکات اور بدتمیزی جیسے واقعات کے سلسلہ میں 51 مقدمات درج کیے۔
جن افراد کو سزا دی گئی ان میں 4 کو 4 دن قید، دس کو تین دن اور باقی 41 کو دو دن قید کی سزا سنائی گئی۔


