مولانا محمود مدنی سے یو پی ایس ٹی ایف نے 6 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی

حیدرآباد (دکن فائلز) جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی سے یو پی ایس ٹی ایف نے حلال سرٹیفیکیشن معاملہ میں تقریباً 6 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی۔ تفصیلات کے مطابق لکھنوں میں واقع ایس ٹی ایف کے ہیڈکواٹر پر سابق رکن پارلیمنٹ مولانا محمود مدنی سے پوچھ تاچھ کی گئی۔

پوچھ تاچھ میں ایس ٹی ایف مولانا محمود مدنی سے دریافت کیا کہ حلال سرٹیفیکیشن ٹرسٹ کا رجسٹریشن کہاں کیا گیا؟، ٹرسٹ کے دفاتر کی تفصیلات، سرٹیفکیشن سے متعلق ضوابط و غیرہ۔ ایس ٹی ایف نے مولانا سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کیں لیکن محمود مدنی نے آئندہ سماعت کے دوران تمام تر تفصیلات پیش کرنے کی درخواست کی۔ ایس ی ایف کی جانب سے 6 سال پرانے ریکارڈس طلب کئے گئے۔

واصح رہے کہ گذشتہ سال اترپردیش میں ریاستی حکومت نے حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات کی خرید و فروخت اور حلال سرٹیفیکیشن پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اس معاملہ میں مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات کی جارہی ہے۔ کچھ روز قبل اس معاملہ میں ممبئی سے 4 مسلم علمائے کرام کو ایس ٹی ایف نے گرفتار کیا تھا۔

اس معاملہ میں سپریم کورٹ نے مولانا محمود مدنی کو عبوری راحت دی ہے۔ ان کی گرفتاری پر روک لگائی گئی۔

سپریم کورٹ میں اترپردیش حکومت کی جانب سے حلال سرٹیفکیشن پروڈکٹس کی مینوفیکچرنگ، فروخت، اسٹوریج اور ڈسٹریبیوشن پر عائد پابندی کو چیلنج کیا گیا، جس کی سماعت جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں