حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے سینئر صحافی سرینواس ریڈی کو ریاستی میڈیا اکیڈیمی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ وہ دو سال تک اس عہدے پر رہیں گے۔ اس سلسلہ میں اسپیشل سکریٹری ایم ہنمنت راؤ نے اتوار کو ایک حکمنامہ جاری کیا۔
سرینواس ریڈی نے مشترکہ اے پی میں چندرا بابو کے دور میں پریس اکیڈمی کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے مختلف روزناموں میں بطور ایڈیٹر خدمات انجام دیں۔ اس سے قبل انڈین جرنلسٹ یونین کے جنرل سکریٹری کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں سینئر صحافی الم نارائنا تلنگانہ پریس اکیڈمی کے چیئرمین کے طور پر فائز تھے۔ وہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد سے اب تک اسی عہدے پر رہے۔


