جتنے مندر اورنگ زیب نے توڑے ہیں اس سے سو گنا زیادہ بودھ مندر آدی شنکر آچاریہ نے توڑے: پروفیسر رام گوپال

حیدرآباد (دکن فائلز) سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو نے سنسنی خیز بیان دیا ہے کہ بھگوان بدھ کے بنائے ہوئے بدھ استوپوں کو شنکراچاریہ نے بڑے پیمانے پر گرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شنکر اچاریہ کے حامیوں نے اورنگ زیب کی جانب سے توڑے گئے مندروں سے سو گنا زیادہ بودھ استوپوں (منادر) کو توڑا تھا۔

رام گوپال یادو نے اترپردیش کے فیروز آباد میں سنت روی داس کے یوم پیدائش پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہندو مذہب میں ذات پات، چھوا چھوت، امتیازی سلوک جیسی غیرانسانی برائیاں تھیں تب بھگوان بدھ نے بدھ مت کو ایک تحریک کے طور پر شروع کیا تھا، بعد میں یہ تحریک اس قدر مقبول ہوئی کہ اس کے پیروکار اب دنیا بھر میں موجود ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اورنگ زیب نے جتنے مندروں کو توڑا تھا اس سے 100 گنا زیادہ بودھ ستوپ کو آدی شنکر آچاریہ نے منہدم کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں