این ڈی اے کو شکست دینے کےلئے انڈیا اتحاد کافی مضبوط، لوک سبھا انتخابات میں 320 سے زیادہ نشستیں جیتنے کا دعویٰ : شجاعت علی صوفی

حیدرآباد (پریس نوٹ) کانگریس پارٹی کے معروف رہنما و نامور صحافی شجاعت علی صوفی نے الزام لگایا کہ گزشتہ دس سالوں میں پی ایم مودی کی سب سے بڑی کارکردگی صرف کانگریس مخالف نعرے ہی رہی ہے۔ وزیراعظم نے عوام کی فلاح و بہبود کےلئے کچھ کرنے کے بجائے اپنے دور اقتدار میں صرف کانگریس کو ہی نشانہ بناتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں این ڈی اے کو شکست دینے کےلئے انڈیا اتحاد کافی مضبوط ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد لوک سبھا انتخابات میں 320 سے زیادہ نشستوں پر کامیاب ہوگا۔ شجاعت علی صوفی نے دعویٰ کیا کہ ایک طرف اپوزیشن متحد ہے تو دوسری طرف بی جے پی میں اندرونی جھگڑے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے حال میں متحرب لیڈروں کے خلاف سخت کاروائی کا انتباہ دیا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

شجاعت علی صوفی نے مزید کہا کہ بی جے پی کی نفرت کے خلاف کانگریس محبت کی تائید میں ملک بھر میں خاموش لہر چل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں