بنگلور کیفے دھماکہ کے بعد حیدرآباد میں ہائی الرٹ

حیدرآباد (دکن فائلز) کرناٹک کے بنگلور میں واقع ایک کیفے میں دھماکہ کے بعد ملک کے دیگر شہروں میں بھی سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حیدرآباد پولیس کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔ جمعہ کی شام شہر میں ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹی پولیس کمشنر کوٹھا کوٹا سرینواس ریڈی نے بتایا کہ اسپیشل برانچ پولیس کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی اور حساس علاقوں میں سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بنگلور کیفے دھماکہ کے معاملہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلور کے ایک کیفے میں دوپہر دھماکہ ہوا جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ اس سلسلہ میں تحقیقات کی جارہی ہے کہ آیا یہ دھماکہ گیس سلنڈر دھماکہ تھا یا بم دھماکہ تھا۔ تحقیقات جاری ہے ابھی تک کرناٹک پولیس نے اس معاملہ میں زیادہ کچھ نہیں بتایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں