گوتم گمبھیر نے سیاست چھوڑکر کھیل کے میدان پر واپسی کا اعلان کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔ سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے 2019 کے انتخابات میں مشرقی دہلی حلقہ سے لوک سبھا کےلئے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے آج سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان ٹوئٹر پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ “میں نے پارٹی کے معزز صدر جے پی نڈا جی سے درخواست کی ہے کہ وہ مجھے اپنی سیاسی ذمہ داریوں سے فارغ کریں تاکہ میں کرکٹ سے متعلق کئے گئے وعدوں پر توجہ مرکوز کرسکوں، میں عوام کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جئے ہند”۔

گمبھیر کا سیاست چھوڑنے کا فیصلہ ان اطلاعات کے درمیان آیا ہے کہ انہیں 2024 لوک سبھا انتخابات کے لیے بی جے پی کی جانب سے ٹکٹ نہیں دیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں