حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا انتخابات 2024 کی تاریخوں کے اعلان سے پہلے ہی بی جے پی نے آج 195 امیدواروں پر مشتمل اپنی پہلی فہرست جاری کردی۔ لوک سبھا انتخابات 2024 میں وزیراعظم نریندر مودی تیسری مرتبہ وارانسی سے ہی مقابلہ کریں گے۔
بی جے پی کی پہلی فہرست میں وزیراعظم کے علاوہ 34 مرکزی وزرا اور دو سابق وزیراعلیٰ کے نام بھی شامل ہیں۔
تلنگانہ میں بی جے پی امیدواروں کے نام:
کریمنگر: بنڈی سنجے
نظام آباد: اروند دھرماپوری
ظہیرآباد: بی بی پاٹل
ملکاجگری: ایٹالا راجندر
سکندرآباد: جی کشن ریڈی
حیدرآباد: ڈاکٹر مادھوی لتا
چیوڑلہ: ویشویشور ریڈی
ناگر کرنول: ای بھارت
بھونگیر: بی نرسیا گوڑ


