حیدرآباد: چنچلگوڑہ میں 9 ماہ کی بچی کا اغوا، مادناپیٹ پولیس نے چند گھنٹوں میں بچی کو بازیاب کرلیا

حیدرآباد (دکن فائلز) دونوں تلگو ریاستو میں گذشتہ کچھ میں اغوا کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک 9 ماہ کے بچے کا اغوا کرلیا گیا جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ تاہم پولیس نے برق رفتار سے کاروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ہی بچے کو بازیاب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مادناپیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں واقعہ چنچلگوڑہ کے ایک نرسنگ ہوم سے 9 ماہ کی بچی کا اغوا کیا گیا۔ چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والی شہناز خان جو ایک گھریلوں ملازمہ کے طور پر کام کررہی تھی نے نے بچی کا اغوا کرلیا تھا۔

والدین کی شکایت کے فوری بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے برق رفتار سے تحقیقات شروع کردیں اور علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شہناز کی شناخت کرلی اور اسے چنچلگوڑہ سے مہاتماگاندھی بس اسٹیشن پہنچنے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ بس اسٹانڈ پر لگے کیمروں کی مدد سے پتہ چلا کہ خاتون ظہیرآباد کی بس سوار ہوئی۔ جس کے بعد ظہیرآباد کی پولیس کو الرٹ کردیا گیا۔ جیسے ہی خاتون ظہیرآباد پہنچی اسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بازیاب بچی کو والدین کے حوالے کردیا گیا۔ والدین اور علاقہ کے لوگوں نے پولیس کی ستائش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں