حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں سب سے مشہور ہوٹل چین پستہ ہاوز کی ایک آوٹ لیٹ میں غنڈوں کے ٹولے نے ہنگامہ کرکے گاہکوں میں دہشت پھیلادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راجندر نگر اپر پلی میں واقع ہوٹل میں کچھ غنڈوں نے نہ صرف ہوٹل عملے پر بلکہ گاہکوں پر بی حملہ کردیا۔ اس واقعہ کا پورا منظر سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔
Around 10 persons entered #PistaHouse restaurant under Attapur ps limits, @cyberabadpolice, #Hyderabad, at closing time & asked for food, while the kitchen was already closed. When denied food, they damaged the property & attacked the customers and created panic#Goons #Rowdism pic.twitter.com/r0HZCNLqo2
— Surya Reddy (@jsuryareddy) March 3, 2024
تفصیلات ے مطابق انہوں نے ہوٹل میں اچانک کچھ غنڈے گھس آئے اور گاہکوں پر حملہ کردیا، عملے نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے عملے کو بھی نشانہ بنایا۔ غنڈوں کے ٹولہ نے ہوٹل کے اندر اور باہر بڑے پیمانہ پر توڑ پھوڑ کی اور فرنیچر و گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ اس دوران ہوٹل میں موجود گاہک خوفزدہ ہوگئے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق 17 غنڈوں پر مشمل ایک گینگ نے ہول میں داخل ہوکر ہنگامہ کیا، جس کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے عطاپور پولیس میں اس واقعہ کی شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس سی سی ٹی وی کی مدد سے غنڈوں کی شناخت کررہی ہے۔


