تلنگانہ: اگلے کچھ دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کی پیش قیاسی

حیدرآباد (دکن فائلز) دونوں تلگو ریاستوں میں درجہ حرارت میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ صبح 9 بجے سے ہی دھوپ کی تپش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تلنگانہ کے کئی علاقوں میں گذشتہ روز درجہ حرارت 37 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ جاریہ ہفتہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز ہوسکتا ہے۔ آئندہ کچھ دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

گذشتہ روز سدی پیٹ، ملگ اور ونپرتھی اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ دیگر اضلاع میں درجہ حرارت 38 ڈگری رہا۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں