حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے ایک پولیس اسٹیشن میں قتل کیس کے ملزم کی سالگرہ تقریب منائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ تلنگانہ کے جے شنکر بھوپال پلی ضلع کے موگولا پلی پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔ ویمولا مہندر گوڑ ایک قتل کیس میں ملزم ہے، اس کے جنم دن کے موقع پر پولیس اسٹیش میں سالگرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، حیرت کی بات یہ ہے کہ اس تقریب کا انعقاد سب انسپکٹر نے کیا تھا۔
پولیس اسٹیشن میں قتل کے ملزم کی سالگرہ تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر لوگوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ بھوپال پلی ڈی ایس پی، اے سمپت راؤ نے کہا کہ وہ ایس آئی کو ایک میمو جاری کریں گے اور اس واقعہ کے بارے میں وضاحت طلب کریں گے۔


