پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے الزام میں بی جے پی کے کارکن گرفتار

حیدرآباد (دکن فائلز) کرناٹک میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے الزام میں دو بی جے پی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹک پولیس نے بی جے پی کے دو کارکنوں کو نومبر 2022 میں منڈیا میں احتجاجی مظاہرہ میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

گرفتار کئے گئے بی جے پی کارکنوں کی شناخت روی ساکن دھنایاکا پورہ اور منڈیا کے شیوکمار آرادھیا کے طور پر کی گئی ہے۔ واقعہ کے ڈیڑھ سال بعد پولیس کی کارروائی کو قبل ازیں بی جے پی حکومت کی جانب سے تین کانگریسی کارکنوں کی گرفتاری سے جوڑکر دیکھا جارہا ہے۔

اس معاملہ پر ریاستی وزیر داخلہ جی پرمیشورا نے کہا کہ یہ واقعہ بی جے پی کے دور حکومت میں پیش آیا تھا تاہم اب منڈیا کے ایس پی نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں