سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافہ، ماہرین نے اگلے سال تک بے تحاشہ اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) سونے کی قیمت میں ہر سال اضافہ درج کیا جاتا ہے تاہم اب سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گذشتہ سال اسی مہینہ میں فی تولہ سونے کی قیمت 60 ہزار سے زیادہ ہوگئی تھی تاہم اب یہ قیمت بڑھ کر 65 ہزار کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔ 2018 میں 10 گرام سونے کی قیمت 30,000 تھی جبکہ چھ سال میں سونے کی قیمت میں دوگنا سے زیادہ کا اصافہ ہوگیا ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق ماہرین کی جانب سے اس بات کی پیش قیاسی کی جارہی ہے کہ آئندہ سال تک سونے کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگا اور فی تولہ سونے کی قیمت 80 ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے۔ آج ایک ہی دن میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 800 روپئے کا اضافہ درج کیا گیا۔ وہیں گزشتہ ہفتے دس گرام سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں