حیدرآباد (دکن فائلز) رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ ماہ مقدس کا آغاز انشااللہ 12 مارچ سے ہوگا۔ اس تناظر میں تلنگانہ حکومت نے تمام سرکاری محکموں میں کام کرنے والے مسلم ملازمین کو راحت دی ہے۔ حکومت نے ریگولر ملازمین کے ساتھ ساتھ کنٹراکٹ اور آؤٹ سورسنگ مسلم ملازمین کو ایک گھنٹہ قبل گھر جانے کی اجازت دے دی۔ اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
حکومت کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ 12 مارچ سے 14 اپریل تک مسلم ملازمین کو شام 4 بجے اپنی ڈیوٹی ختم کر کے گھر جانے کی اجازت ہوگی۔


