حیدرآباد: سڑک حادثہ میں تین سالہ معصوم لڑکی سمیرا فاطمہ جاں بحق

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے راجندر نگر میں ایک دلخراش سڑک حادثہ میں تین سال کی معصوم لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ ٹینکر نے ایک کار کو ٹکر ماردی جس کی نتیجہ میں تین سالہ بچی سمیرا فاطمہ جاں بحق ہوگئی اور دیگر چار افراد زخمی ہوگئے۔ متاثرین کی شناخت پرانے شہر میں نواب صاحب کنٹہ کے رہائشی کی حیثیت سے کی گئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ دلخراش واقعہ راجندر نگر جانے والی سروس روڈ پر پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں