لوک سبھا انتخابات سے عین قبل مودی حکومت نے گیس سلنڈر کی قیمت میں 100 روپئے کی کمی کردی

حیدرآباد (دکن فائلز) ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیوں کا زوردار آغاز ہوگیا ہے۔ مرکزی حکومت نے عین انتخابات سے قبل گیس سلنڈر کی قیمت میں ایک سو روپئے کی کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا کہ حکومت نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی کمی کردی ہے۔

مودی نے ٹوئٹ کیا کہ ’آج یوم خواتین کے موقع پر، ہماری حکومت نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے ملک بھر کے لاکھوں خاندانوں، خاص طور پر ہماری ناری شکتی پر مالی بوجھ میں نمایاں کمی آئے گی۔کھانا پکانے کی گیس کو مزید سستی بنا کر خاندانوں کی خوشحالی اور صحت مند ماحول کو یقینی بنانے میں مدد کرنا بھی ہے۔ یہ خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے لیے زندگی کی آسانی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کے مطابق ہے‘۔

اب دہلی میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 903 روپے سے کم ہو کر 803 روپے ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں