پولیس اہلکار کی جانب سے نمازیوں کو لات مارنے کا ویڈیو وائرل، غیرانسانی و شرانگیز حرکت کے خلاف مسلمانوں کا شدید احتجاج، تحقیقات کا حکم، قصوروار کے خلاف کاروائی کا تیقن (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن دکن فائلز) شمالی دہلی کے اندرلوک علاقہ کی ایک سڑک پر نماز ادا کررہے نمازیوں کو پولیس اہلکار کی جانب سے مبینہ طور پر لات مارنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ دہلی پولیس نے اس معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ مسلمان سڑک پر نماز ادا کررہے ہیں، اس دوران ایک پولیس اہلکار مبینہ طور پر نمازوں کو لات مارتے ہوئے دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر آف پولیس نارتھ ایم کے مینا نے بتایا کہ ’اس معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور قصوروار پائے جانے کے بعد اہلکار کے خلاف مناسب کاروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ واقعہ کے بعد علاقہ کے مسلمانوں نے پولیس اہلکار کی حرکت کے خلاف احتجاج کیا۔ وہیں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دہلی پولیس کے اہلکار کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ صارفین اسے انتہائی غیرانسانی و نفرت انگیز حرکت قرار دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں