حیدرآباد (دکن فائلز) آئی پی ایس افسر تفسیر اقبال، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، انٹیلی جنس سیکورٹی ونگ (ISW)، حیدرآباد کو حکومت کے اسپیشل سکریٹری اور کمشنر محکمہ اقلیتی بہبود مقرر کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق 2008 بیچ کے آپی ایس افسر تفسیر اقبال کو اگلے احکامات تک ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، ISW کے عہدے کا مکمل اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے احکامات جاری کئے۔


