حیدرآباد (دکن فائلز) بی جے پی کے متنازعہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے ایک بار پھر اپنی نفرت انگیز ذہنیت کا ثبوت دیا ہے۔ دہلی میں پولیس افسر کی جانب سے نمازیوں کو لات مارنے کے معاملہ پر پوری دنیا میں تھو تھو ہورہی ہے لیکن خود کو کٹر ہندوتوا شدت پسند کہنے والے راجہ سنگھ اس واقعہ کی مذمت کرنے بجائے پولیس افسر کی حمایت میں آگے آگئے۔
देश भर में 6 लाख मस्जिदों के बावजूद सड़क जाम करके नमाज़ अदा करना कौन सी समझदारी है?
इस मामले में मेरा पूरा समर्थन @DelhiPolice के साथ है। पुलिस ने कुछ गलत नहीं किया है।
— Raja Singh (Modi Ka Parivar) (@TigerRajaSingh) March 8, 2024
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’ملک بھر میں 6 لاکھ مساجد ہونے کے باوجود سڑکیں بند کرکے نماز پڑھنے کے کیا معنی ہے؟ اس معاملے میں میری مکمل حمایت ہے۔ @DelhiPolice کے ساتھ ہے۔ پولیس نے کوئی غلط کام نہیں کیا‘۔
واضح رہے کہ دہلی پولیس نے واقعہ کے فوری بعد تحقیقات کا حکم دیا تھا اور افسر کے قصوروار پائے جانے کے فوری بعد انہیں معطل کردیا گیا۔ دہلی پولیس نے مقامی لوگوں سے پرامن ماحول کو بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔


