دہلی پولیس افسر کی جانب سے نمازی کو لات مارنے کے واقعہ پر اسدالدین اویسی کا سخت ردعمل (ویڈیو دیکھیں)

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے دہلی میں پولیس اہلکار کی جانب سے نمازیوں کو لات مارنے کے واقعہ پیش شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی۔ اویسی نے کہا کہ “مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے رہنماؤں کو اس واقعہ کے بارے میں دنیا کو سمجھانے کی ضرورت ہے”

اسدالدین اویسی نے مزید کہا کہ ’اگر تم ہم پر لات مارو یا گولی مارو۔ ہم نماز نہیں چھوڑیں گے۔ جمعہ کا واقعہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح لوگوں کے ذہنوں میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کی گئی ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں