حیدرآباد (دکن فائلز) تلگودیشم سربراہ چندرا بابو نائیڈو نے این ڈی اے اتحاد میں دوبارہ شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹی ڈی پی-جناسینا-بی جے پی اتحاد کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ این ڈی اے میں شامل ہونے پر خوش ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹی ڈی پی، بی جے پی اور جناسینا کا اتحاد آندھراپردیش اور ملک کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وہ اے پی میں بی جے پی اور جناسینا کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔ چندرا بابو نے زور دے کر کہا کہ ہم ترقی کے ایک نئے دور کے آغاز کے منتظر ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ اتحاد عوامی بہبود کے لیے سنہرا دور لائے گا۔ انہوں نے اتحاد کی کامیابی کے یقین کا اظہار کیا۔ چندرا بابو نے کہا کہ ٹی ڈی پی اے پی کی ترقی اور تلگو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پابند عہد ہے۔
چندرابابو نائیڈو نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد تو کرلیا لیکن ابھی تک انہوں نے تلنگانہ میں اس اتحاد کا کیا لائحہ عمل ہوگا اس پر کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔ وہیں بی جے پی کے ساتھ تلگودیشم کے اتحاد سے آندھراپردیش کے اقلیتی طبقہ میں ناراضگی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔


