بڑی خبر: لوک سبھا انتخابات سے صرف چند ہفتے قبل الیکشن کمشنر ارون گوئل نے استعفیٰ دے دیا

حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے کچھ روز قبل اچانک الیکشن کمشنر ارون گوئل نے استعفیٰ دے دیا جبکہ صدر دروپدی مرمو نے آج ان کا استعفیٰ قبول بھی کر لیا۔ الیکشن کمیشن اب صرف چیف الیکشن کمشنر (راجیو کمار) کی سربراہی میں ہے اور وہ فی الحال اکیلے الیکشن کمشنر ہیں۔

لوک سبھا انتخابات سے چند ہفتے قبل ایک حیران کن اقدام میں الیکشن کمشنر ارون گوئل نے استعفیٰ دے دیا ہے اور ان کا استعفیٰ صدر جمہوریہ نے قبول کر لیا۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا میں پہلے ہی ایک اسامی خالی تھی تاہم اب راجیو کمار ہی اکیلے کمشنر ہوں گے۔ وک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اگلے ہفتے اعلان ہونے کا امکان ہے اور گوئل کے استعفیٰ نے اب اس ٹائم لائن پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

ماہرین نے گوئل کے استعفیٰ کے بعد انتخابات کے انعقاد میں اثر پڑنے کا امکان ظاہر کیا اور کہا جارہا ہے کہ لوک سبھا کے انتخابات میں کچھ تاخیر ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ فروری میں الیکشن کمشنر انوپ پانڈے ریٹائرڈ ہوگئے تھے اور اب ارون گوئل کے اچانک استعفیٰ کے بعد تین رکنی الیکشن کمیشن میں اب صرف چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار ہی باقی رہ جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں