’اگر بھگوان رام ہوتے تو بی جے پی انہیں پارٹی میں شامل کرانے کےلئے ای ڈی بھیج دیتی‘: کیجریوال

حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایک بار پھر بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’اگر موجودہ دور میں بھگوان رام ہوتے تو بی جے پی انہیں بھی پارٹی میں شامل ہونے کےلئے مجبور کرتی اور ان کے پاس ای ڈی بھیج دیتی‘۔ انہوں نے کہا کہ ’اگر رام بی جے پی میں شامل ہونے سے انکار کرتے تو ان کے خلاف ای ڈی اور سی پی آئی کو لگادیا جاتا‘۔

کیجریوال دہلی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران انہوں نے مرکز کی مودی حکومت پر جم کر تنقید کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جہاں ان کی حکومت ‘وکاس’ ماڈل کو جاری رکھے ہوئے ہے، وہیں بی جے پی ‘وناش’ کا انتخاب کر رہی ہے اور اپوزیشن جماعتوں کے زیراقتدار حکومتوں کا تختہ الٹ رہی ہے۔ کیجریوال نے انہیں 8 سمن بھیجنے پر ردعمل ظاہر کیا۔

کیجریوال کے تبصرے پر بی جے پی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں