حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے معروف تاجر و کانگریس رہنما جابر پٹیل کا 12 مارچ کی رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ سینہ میں شدید تکلیف کی شکایت کے بعد فوری طور پر انہیں اپولو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔
جناب جابر پٹیل انڈیا عرب فرینڈشپ فاؤنڈیشن اور آل انڈیا میناریٹیز فورم کے صدر بھی تھے۔
نماز جنازہ 13 مارچ بعد نماز ظہر شاہی مسجد باغ عامہ میں ادا کی جائے گی۔ اور تدفین قبرستان جمالی کنٹہ ٹولی چوکی میں عمل میں آئے گی۔


