حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ منگل کی رات حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں کچھ خواتین نے بی آر ایس خاتون کارپوریٹر دیدیپیا راؤ پر حملہ کردیا۔ ونگل راؤ نگر کی کارپوریٹر ددیپیا کی کار کو اچانک سڑک پر روک کر کچھ خواتین نے حملہ کردیا۔ اس سلسلہ میں جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی۔
జూబ్లీహిల్స్ నియోజకవర్గం వెంగళరావు నగర్ డివిజన్ BRS కార్పొరేటర్ దేదీప్య రావు పై దాడి. pic.twitter.com/uZwzHKxq6E
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) March 13, 2024
خواتین کے حملہ میں خاتون کارپوریٹر کو معمولی چوٹیں آئیں۔ کارپوریٹر ددیپیا اور ان کے شوہر وجے نے جوبلی ہلز پولیس میں حملے کے سلسلہ میں شکایت درج کرائی۔ دیدیپیا نے کانگریس لیڈروں کو حملہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی میں خواتین نے مجھ پر حملہ کیا۔


