گجرات: امتحان میں حجاب اتارنے پر مجبور کرنے کے خلاف طالبات اور سرپرستوں کا شدید احتجاج، خاتون منتظم کو ہٹادیا گیا

حیدرآباد (دکن فائلز) گجرات میں دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے دوران مسلم طالبات کو حجاب اتارنے پر مجبور کیا گیا جس کے بعد طالبات اور سرپرستوں نے اس واقعہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ شدید احتجاج کو دیکھتے ہوئے گجرات محکمہ تعلیم نے ایک پرائیویٹ اسکول کی پرنسپل کو بحیثیت امتحان منتظم فوری طور پر برخاست کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گجرات کے ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ریاضی کے پرچہ کے وقت بھروچ ضلع کے انکلیشور قصبے کے لائنس اسکول میں پیش آیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سواتی راول نے متعلقہ والدین سے ملاقات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے کے بعد خاتون پرنسپل سورتیا کو امتحانی مرکز کے منتظم کے طور پر ہٹادیا۔

وہیں مسلم طالبات کے سرپرستوں نے بتایا کہ کس طرح ان کی بیٹیاں واقعہ کے بعد گھنٹوں کے روتی رہیں، کیونکہ اسکول کے عملے نے امتحان سے قبل انہیں حجاب اتارنے کےلئے سخت پریشان اور مجبور کیا۔ والدین نے واقعہ پر اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں